ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افراد کو واپس انکے محکموں میں بھیجا جائے چوہدری نثار

ایف آئی اے میں كرپشن میں ملوث اور بری شہرت كے حامل تمام افسران كو بھی فی الفور ہٹایا جائے، چوہدری نثار


Numainda Express July 19, 2013
میں چاہتا ہوں کہ ایف آئی اے کی مکمل تنظیم نو ہو تاکہ ایف آئی اے کا ادارہ جرائم كو پكڑنے اور لوگوں كو انصاف فراہم كرنے میں لوگوں كے لئے امید كی كرن ہو، چوہدری نثار فوٹو: این این آئی

وفاقی وزیر داخلہ وانسداد منشیات چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھیجا جائے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے سیكریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے كو ایف آئی اے میں انٹرنل اكاؤنٹیبلٹی یونٹ، امیگریشن ویجیلنس اینڈ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ اور اثاثوں كی ٹریكنگ كے 3 نئے خصوصی یونٹس قائم كرنے كی ہدایت کرتے ہوئے ادارے میں سیاسی بنیادوں پر ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران كو واپس ان كے محكموں میں بھجوانے، كرپشن میں ملوث اور بری شہرت كے حامل تمام افسران كو فی الفور ہٹانے كا بھی حكم دیا۔

وزیرداخلہ نے انسداد بجلی چوری یونٹ كو متحرک بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کی مکمل تنظیم نو ہو تاکہ ایف آئی اے کا ادارہ جرائم كو پكڑنے اور لوگوں كو انصاف فراہم كرنے میں لوگوں كے لئے امید كی كرن ہو۔ انہوں نے كہا كہ ایف آئی اے میں كرپٹ افسران كی كوئی جگہ نہیں اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ چوہدری نثار نے بدعنوانی اور جرائم كے خاتمے كے خلاف جنگی بنیادوں پر كام كرنے كے لئے اسپیشل ایلیٹ اسكواڈ قائم كرنے كا بھی حكم دیا۔

اجلاس میں وفاقی سیكریٹری داخلہ قمرالزمان چوہدری اور ڈی جی ایف آئی اے سعود مراز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |