سیف علی خان بیٹی سارا کی میڈیا پرغیر معمولی تشہیر سے پریشان

سارا نے صرف دو فلموں میں کام کیا ہے لیکن اُن کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے


ویب ڈیسک January 24, 2019
سیف علی خان پہلے ہی سارا سے میڈیا کی غیر معمولی توجہ پر بات چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔

بالی ووڈ میں فلم 'کیدرناتھ' سے ڈیبیو کرنے والی سارا علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو مزید پروان چڑھانے میں روہت شیٹھی کی فلم 'سمبا' بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ اور یہ سب کچھ سارا کی اداکاری اور اُن کے حسن کا سحر ہی تھا جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کئی نامور ہدایت کار سارا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کر بیٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میڈیا پر سارا خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کو غیر معمولی توجہ ملنے کی وجہ سے اُن کے والد سیف علی خان بھی عاجز آچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی جانب سے حد سے زیادہ توجہ ملنے پر نا خوش ہیں کیوں کہ سارا نے ابھی محض دو ہی فلمیں کی ہیں لیکن اُن کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔

سیف علی خان پہلے ہی سارا سے میڈیا کی غیر معمولی توجہ پر بات کر چکے ہیں تاہم انہوں نے تمام معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ سارا پرچھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قطعاً اُن روایتی والد کی طرح نہیں جواپنے بچوں پر زبردستی دباؤں ڈال کر کوئی فیصلہ کرنے کا کہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بونی کپور بیٹی جھانوی سے زیادہ سارہ علی خان کو توجہ ملنے پر ناراض

واضح رہے کہ بونی کپور بھی بیٹی جھانوی کو سارا علی خان کے مقابلے میں میڈیا کی کم توجہ ملنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ انہوں نے جھانوی کو تشہیری ٹیم کو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں