مریخ پر کیوروسٹی کے ہوا کی رفتار معلوم کرنیوالے آلے کو نقصان

بڑا نقصان نہیں ہے، کیوروسٹی معلومات بھیجتی رہے گی، معیار تھوڑا کم ہو جائے گا،مشن ٹیم


News Agencies August 23, 2012
ناسا کی جانب سے جاری کی جانے والی مریخ کی تازہ تصویر جس میں روبوٹک گاڑی ’’کیوروسٹی‘‘ کے پہیوں کے نشان مریخ کی سطح پر واضح نظر آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ مریخ پر بھیجی گئی کیوروسٹی میں نصب ہوا کی رفتار معلوم کرنے والے آلہ کو نقصان پہنچا ہے۔ مشن ٹیم کا کہنا ہے کہ اس آلے کو معمولی نقصان ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہے اور کیوروسٹی معلومات بھیجتی رہے گی لیکن کچھ معلومات کا معیار تھوڑا کم ہو جائے گا۔

اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ اس آلے کو نقصان کیسے پہنچا ہے لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کیوروسٹی کی مریخ پر لینڈنگ کے وقت پتھر اڑ کر اس آلے کو لگے ہوں گے جس کے باعث یہ نقصان پہنچا۔ ہوا کی رفتار معلوم کرنے والا یہ آلہ کیوروسٹی کے ایک جانب لگا ہوا ہے تاہم سامنے لگا ہوا آلہ ابھی بھی صحیح ہے اور معلومات صحیح طور پر ناسا تک پہنچا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں