اسٹیفنی ٹیلر کا پاکستان آنے سے انکار میریسا کپتان نامزد

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی میں تین میچز کھیلے گی


Zubair Nazeer Khan January 24, 2019
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی میں تین میچز کھیلے گی (فوٹو: فائل)

TEHRAN: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے پاکستان آنے سے انکار کے سبب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کو دھچکا پہنچا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز کراچی میں شیڈول 3 میچز کی سیریز کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا تاہم 15 برس کے بعد پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان 27 سالہ اسٹیفنی ٹیلر نے اپنے ذاتی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

اسٹیفنی کے اس فیصلے سے مہمان سائیڈ کی بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچے گا، جمیکا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفنی 91 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 16 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 20 ففٹیز کی مدد سے 36.422 کی اوسط کے ساتھ 2732 رنز جوڑ چکی ہیں۔

دوسری جانب دورۂ پاکستان کے لیے نامزد ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا آگیلیرا کا بیٹنگ ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں، ٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھنے والی وکٹ کیپر اوپنگ بیٹسویمن 33 سالہ میریسا 70 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 748 رنز اسکور کر سکی ہیں جبکہ ان کا بیٹنگ اوسط محض 14.7 ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں