ہاکی ٹیم کا کیمپ ختم فیڈریشن کو بد دعائیں دیتے کھلاڑی گھروں کو روانہ

کچھ کہیں گے تو فیڈریشن ایکشن لے گی،ہاکی پلیئرز


Express News January 25, 2019
کچھ کہیں گے تو فیڈریشن ایکشن لے گی،ہاکی پلیئرز۔ فوٹو: فائل

پروہاکی لیگ کیلیے قومی ٹیم کا کیمپ بند ہونے کے بعد افسردہ اور اپنے مستقبل سے مایوس کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ کے تین میچز میں شرکت سے معذرت کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو لیگ سے ہی معطل کردیا تھا۔ پانچ روز پہلے ہی ایونٹ کیلیے 18رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا،12 پلیئرز کو پہلی بار سینئر ٹیم کی نمائندگی کرنا تھی۔

لاہور میں 21روز تک کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی، پروہاکی لیگ میں ٹیم کی عدم شرکت کے بعد ٹیم اتظامیہ نے گزشتہ شب کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ جمعرات کی سہ پہر کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی ہوئی جس کے بعد وہ مرجھائے چہروں کے ساتھ فیڈریشن کو بددعائیں دیتے اپنے گھر روانہ ہوئے۔

اس موقع پر حکام کے رویے سے ہاکی پلیئرز نے میڈیا سے بات بھی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ کچھ کہیں گے تو فیڈریشن ایکشن لے گی، پلیئرز کوتسلی کے دو بول بولنے کیلیے پی ایچ ایف کا کوئی عہدیدار موجود نہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں