جاپانی کمپنی کی کارٹون میں رنگ گورا کرنے پر نائومی اوساکا سے معذرت

کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی، ٹینس پلیئر


AFP January 25, 2019
کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی، ٹینس پلیئر۔ فوٹو: فائل

جاپان کی نوڈل بنانے والی کمپنی نے متنازع کارٹون پر ٹینس پلیئر نائومی اوساکا سے معافی مانگ لی۔

اوساکا کی والدہ جاپان جبکہ والد ہیٹی کے ہیں، اس لیے ان کی رنگت تھوڑی سانولی ہے مگر اس کارٹون میں چہرے کو گورا دکھایا گیا جس پر کافی اعتراض بھی ہوا۔ یہ کمپنی نائومی کی اسپانسر بھی ہے.

ٹینس پلیئر کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی اور آئندہ ایسی باتوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔