بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں کی نرسیں الاؤنسز سے محروم

نرسنگ اسٹاف کے گریڈ16اور17کے ملازمین کو2سال سے الاؤنس نہیں مل رہا۔


ریجا فاطمہ January 25, 2019
یونیفارم الاؤنس، میس الاؤنس اور نرسنگ الاؤنس نہ ملنے نرسنگ عملہ اذیت سے دوچار ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت اسپتالوں اور طبی مراکز میں کام کرنے والے350 نرسیں مختلف الاؤنس سے محروم ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کی 6 ڈسپنسریوں، 13 اسپتال اور میٹرنٹی اسپتالوں میں کام کرنے والے 16 اور 17 گریڈ کے 350 نرسوں کے الاؤنسز رکے ہوئے ہیں، الاؤنسز میں یونیفارم الاؤنس، میس الاؤنس اور نرسنگ الاؤنس شامل ہے۔

2 سال قبل 30 مئی 2017 کو فنانس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ نے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں ان اسپتالوں میں کام کرنے والے گریڈ 16 اور 17 کے نرسنگ عملے کو دیئے جانے والے الاؤنسز کے حوالے سے تفصیلات درج تھیں۔

صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے نرسنگ عملے کو الاؤنس فراہم کردیے گئے لیکن بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت اسپتالوں اور طبی مراکز میں کام کرنے والا نرسنگ اسٹاف تاحال الاؤنسز محروم ہے، الاؤنسز نہ ملنے کے باعث ملازمین مایوسی کا شکار ہیں نرسنگ اسٹاف نے وزیر اعلیٰ سندھ، کے ایم سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں