ایکسپریس میڈیا گروپ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تشہیری پارٹنر بن گیا

 پہلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی اس ٹیم کو پروموٹ اور سپورٹ کریں گے، اعجاز الحق


Press Release January 25, 2019
پاکستان کے صف اول کے میڈیا گروپ کے ساتھ پارٹنرشپ پر ہمیں فخر ہے، علی نقوی۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس پبلی کیشنز گروپ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا پبلی کیشنز پارٹنر بن گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کے بعد ایکسپریس پبلی کیشنز گروپ کے اخبارات ایکسپریس ٹریبیون اور سب سے زیادہ پڑھنے والے اردو روزنامہ ایکسپریس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے خصوصی انٹریوز سمیت فرنچائز کی خبریں اور رپورٹیں شایع ہوا کریں گی۔

پارٹنر شپ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز الحق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہماری پارٹنر شپ کا آغاز گزشتہ برس جنوری میں ہوا تھا، اب پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی ہم اس ٹیم کو پروموٹ اور سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پاکستان کے صف اول کے میڈیا گروپ کے ساتھ پارٹنرشپ پر ہمیں فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں