کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالرز چوری

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 25, 2019
تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ترجمان اے ایس ایف ۔ فوٹو : فائل

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں اے ایس ایف کاونٹر پر چیکنگ کے دوران پر اسرارانداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چوری کی انوکھی واردات ہوئی، اے ایس ایف کاونٹر پر چیکنگ کے دوران پراسرار انداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔

امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 23 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لئے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں تین لفافوں میں رکھے 7 ہزار سے زائد ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیے گئے۔

مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں