کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ گدواوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی قراردی جارہی ہے


ویب ڈیسک January 25, 2019
صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک فوٹو: فائل

گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔

کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں کی طرح کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے مگرآئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے ترجمان نے بھی بجلی کی فراہمی میں خلل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی کی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں