فصیح بخاری کی نظرثانی اپیل خصوصی لارجربینچ تشکیل

5رکنی بینچ 23جولائی کوسماعت کریگا،سربراہی سینئرترین جج جسٹس تصدق کرینگے


Numainda Express July 20, 2013
5رکنی بینچ 23جولائی کوسماعت کریگا،سربراہی سینئرترین جج جسٹس تصدق کرینگے فوٹو:فائل

چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب کے سابق چیئرمین فصیح بخاری کی جانب سے اپنی تقرری کو کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف دائر نظرثانی اپیل کی سماعت کے لیے 5رکنی خصوصی لارجربینچ تشکیل دے دیاہے۔

لارجربینچ 23جولائی کو اپیل کی سماعت دن ڈیڑھ بجے کرے گا۔ بینچ کی سربراہی سینئرترین جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کریں گے جبکہ اس میں جسٹس جوادایس خواجہ، جسٹس سرمدجلال عثمانی، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہوں گے۔



فصیح بخاری نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ ان کی اپیل کے فیصلے تک عدالت حکومت کونئے چیئرمین کی تعیناتی نہ کرنے کے احکام دے۔ انھوںنے نظرثانی اپیل کی جلدسماعت کے لیے بھی درخواست دی تھی جس میں انھوں نے سماعت 22جولائی سے کرنے کی استدعاکی تھی اورکہا تھاکہ اپیل کافیصلہ آنے سے قبل اگرنئے چیئرمین کی تقرری ہوگئی توان کی اپیل غیرموثر ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں