اسپیشل اتھلیٹس ورلڈ گیمز میں میڈلز جیتنے کے لیے پُرعزم

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا 92 رکنی دستہ شرکت کرسکتا ہے


Muhammad Yousuf Anjum January 25, 2019
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا 92 رکنی دستہ شرکت کرسکتا ہے، فوٹونمائندہ ایکسپریس

مارچ میں ابوظہبی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کا میلہ سج رہاہے جس کی تیاریوں کے لیے پاکستان اسپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اتھلیٹکس ٹیم کاکیمپ لاہور میں جاری ہے۔

8 مارچ سے ہونے والے ورلڈ گیمز میں اتھلیٹکس سمیت پاکستان 10 کھیلوں میں حصہ لے رہاہے۔ جس میں بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، بوچے بال، سائیکلنگ، فٹبال، پاورلیفٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹینس شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان گیمز میں پاکستان کا 92 رکنی دستہ شرکت کرسکتا ہے، جس میں 55 مرد اور 37 خواتین اتھلیٹس کے ساتھ 27 کوچز بھی شامل ہیں۔ پنجاب اسٹیڈیم میں اتھلیٹکس ٹیم کے کیمپ میں 13 لڑکوں کے ساتھ 6 لڑکیاں بھی محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

ان باہمت اتھلیٹس کا کہنا ہے کہ وہ میڈلز جیت کر لائیں گے۔30 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ان بچوں کو ریس جیتنےکے لیے خصوصی ڈرلز بھی کروارہےہیں۔ لاہور کے بعد کیمپ کا آخری مرحلہ کراچی میں 8 فروری سے شیڈول ہے جہاں تمام ٹریننگ کے بعد 4 مارچ کو پاکستانی دستہ ابوظہبی روانہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |