کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات سیاسی کارکنوں سمیت6افراد ہلاک

اورنگی میں گھرمیں گھس کرفائرنگ،پیپلزپارٹی کاسرگرم کارکن ہلاک،13سالہ بیٹازخمی


Staff Reporter July 20, 2013
پپری میں اے این پی کاسابق کارکن نشانہ بنا،گارڈن میں کچھی برادری سے تعلق رکھنے والاقتل،کورنگی اورکھارادر سے2 لاشیں ملیں،7زخمی ۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت6 افرادہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈپرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ حسین بلوچ ہلاک ہو گیا،مقتول گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ کارہائشی تھا،مقتول کاتعلق لیاری کالعدم پیپلزامن کمیٹی سے تھا،مقتول4ماہ قبل لیاری سے حسین ہزارہ گوٹھ میں منتقل ہواتھا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 سالہ امان اﷲ ہلاک اور اس کا13 سالہ بیٹا کاشان زخمی ہو گیا،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو عباسی شہیداسپتال پہنچایاگیا،پولیس کے مطابق مقتول پیپلزپارٹی کاسرگرم کارکن تھاجبکہ اس کے سسرالیوں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔واقعے کے وقت مقتول روزہ افطارکرنے سسرال آیاہواتھاکہ ملزمان نے گھر میں گھس کرفائرنگ کر دی۔

بن قاسم تھانے کی حدودپپری نصیرآبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے35سالہ علی خان ہلاک ہوگیا، مقتول پپری نصیرآبادکارہائشی اورعوامی نیشنل پارٹی کاسابق کارکن تھا۔گارڈن کے علاقے نشترروڈٹریفک پولیس چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ ایاز ہلاک ہوگیا،مقتول کو نہایت قریب سے سر پر ایک گولی لگی تھی۔

 

جودوسری جانب سے پار ہوگئی ۔اس کی جیب سے صالح محمدنامی شخص کا شناختی کارڈ بھی ملا ہے ، مقتول کچھی برادری سے تعلق رکھتاتھا جبکہ وہ نیپئر کے علاقے سومرو گلی کارہائشی تھا۔کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے قیوم آبادڈی ایریاگلی نمبر 7 میں نالے سے18سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواکرکے تشددکانشانہ بنانے کے بعدقتل کیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ناگن چورنگی کے قریب پٹرول پمپ کاسیکیورٹی گارڈعبدالوحیداتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔بلدیہ ٹاؤن نمبر 8میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے19سالہ رضوان زخمی ہوگیا۔جوہرموڑپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے40سالہ آغاسرفراززخمی ہوگیا،لائٹ ہاؤس لنڈا بازارمیں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے3دکاندار وحید،راجو اور زاہدزخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال پہنچایاگیا ، پولیس کے مطابق لیاری کے2نوجوان لنڈابازارخریداری کیلیے آئے تھے جن کالنڈا بازارکے دکانداروں سے جھگڑاہو گیا،دکانداروں نے انہیں تشددکانشانہ بنایاجس پرموٹرسائیکل سوارسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے تھے جس کے بعدموٹرسائیکل سوارملزمان نے آکرفائرنگ کر دی۔علاوہ ازیںکھارادر کے علاقے کامل گلی سے نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی لاش ملی، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں