پاکستانی وفدبھارت پہنچ گیا تجارت ویزا پالیسی پر بات ہوگی
خرم دستگیروزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ بہارکودورہ کی دعوت دیںگے
ISLAMABAD:
پاکستانی پارلیمانی وفد بھارتی پارلیمنٹرینز کی دعوت پر واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گیا ۔ وفد کی قیادت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ کر رہے ہیں جبکہ سینیٹر جہانگیر بدر ، حاجی عدیل ، خرم دستگیر ، نفیسہ شاہ ، ندیم افضل چن ، زاہد حامد سمیت دیگر ارکان وفد میں شامل ہیں ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ، مشاہد حسین سید اور شازیہ مری وا ہگہ نہیں پہنچ سکے لہٰذا وہ آج بھارت روانہ ہوںگے ۔ وفد دہلی ، پٹنہ اور بہار میں بھارتی پارلیمانی وفود سے ملاقاتیں کرے گا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صابر بلوچ نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے دوروں سے دونوں ملکوں کے مابین باہمی کشیدگی میں کمی آئے گی اور تعلقات بہتر ہوں گے ۔ سینیٹر جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینزکا چوتھا وفد بھارت جا رہا ہے ، وہاں پر تجارت ، صحت سمیت ویزا پالیسی پر بات چیت ہوگی ۔
تجارت کے ذریعے دونوں ملک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں ،حاجی عدیل نے کہا کہ ہم خیرسگالی کا پیغام لیکر جا رہے ہیں ، حاجی عدیل وزیراعلی خیبرپختونخوا اور خرم دستگیر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طرف سے وزیراعلیٰ بہار کو اپنے اپنے صوبہ کے دورہ کی دعوت دیں گے ۔ اے پی پی کے مطابق پاکستانی پارلیمینٹرین کا18رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوا ۔