وزراء کی غیر حاضری چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے جواب طلب کرلیا

وزراء کی عدم حاضری روز کا معمول بن گیا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی وزراء کی عدم حاضری کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان میں وزراء کی مسلسل غیرحاضری پر وزیر اعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔


چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کے آغاز پر اپوزیشن نے وفاقی وزرا کی مسلسل غیر حاضری پر احتجاج کیا اور رولنگ دینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان سے استفسار کیا کہ شبلی صاحب وزراء کہاں ہیں؟ وزراء کی عدم حاضری روز کا معمول بن گیا ہے۔ وزیراعظم کو بتائیں کہ وزراء کیوں نہیں آتے، وہ جواب دیں، وزراء کی عدم حاضری کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ دو دنوں سے ایک توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل کیا جارہا ہے لیکن شیریں رحمان ایوان میں نہیں آ رہیں، وزراء نہ ہوں تو احتجاج ہوتا ہے، سینیٹ کے ایک اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور یہ ایوان میں نہیں آتے۔
Load Next Story