پی آئی اے نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا

پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ کے رن وے کوغیرموزوں قراردے دیا


ویب ڈیسک January 25, 2019
کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی ہوسکے، خط

پی آئی اے نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا۔

پی ائی اے نے ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کوخط لکھ دیا جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اس امرکا انکشاف کیا کہ کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ یہاں بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی ہوسکے۔

پی آئی اے کے پائلٹس نے کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس پرجب بوئنگ 777 کی لینڈنگ اورٹیک آف کیا تو اس کے بعد اپنی رپورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ کے رن وے کوغیرموزوں قراردے دیا۔

خط کا متن قومی ائیرلائن کا بوئنگ کے بجائے ایئربس 320 کے ذریعے کوئٹہ اورفیصل آباد سے حجاج کرام کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کو اگاہ کردیا گیا ہے جبکہ قومی ائر لائن کی حجاج کرام سے سامان بھی مقررہ وزن تک اپنے ساتھ لانے کی اپیل ڈی جی سول ایوی ایشن کو قومی ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسرنے خط لکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں