پاک بھارت بہتر تعلقات افغان امن عمل کیلئے اہم ہیں ڈیوڈ کیمرون
دونوں ممالک کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان ان کے مفاد میں ہے
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاک بھارت پہتر تعلقات افغان امن عمل کیلیے اہم ہیں۔
بھارت اور پاکستان باہمی مذاکراتی عمل کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جمعے کو برٹش ایشیائی اخبار ایشین لائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم نواز شریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان بہتر باہمی تعلقات استوار کر سکتے ہیں جبکہ جواب میں بھارتی وزیراعظم بھی یہی سوچ رہے ہیں۔
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں رہنما نہ صرف دونوں ملک بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں بہتر تعلقات استوار کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ملک افغانستان میں قیام امن کیلیے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔