سرفراز احمد نے نسل پرستانہ جملے پر جنوبی افریقین کھلاڑی سے معافی مانگ لی

امید ہے عوام بھی میری معافی قبول کرلے گی، سرفراز احمد


ویب ڈیسک January 25, 2019
امید ہے عوام بھی میری معافی قبول کرلے گی، سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نسل پرستانہ جملہ کہنے پر جنوبی افریقین آل راؤنڈر اینڈائل فیلکوایو سے معافی مانگ لی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقین بلے باز اینڈائل فیلکوایو سے معافی مانگ لی، ٹیم مینجر طلعت علی بھی سرفراز احمد کے ہمراہ دکھائی دیے۔



سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اینڈائل فیلکوایو نے میری بات سنی اور موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے معاف کردیا، سرفراز احمد نے جنوبی افریقین عوام سے بھی معافی مانگی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عوام بھی میری معافی قبول کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی لگنے کا سامنا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔