آئی ایم ایف کو3 سالہ معاشی اہداف پرمبنی رپورٹ فراہم

مالیاتی خسارہ کم،ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح،ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیاجائیگا،وزارت خزانہ


Numainda Express July 20, 2013
مالیاتی خسارہ کم،ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح،ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیاجائیگا،وزارت خزانہ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو وسط مدتی فریم ورک کے تحت3سالہ معاشی اہداف پر مبنی رپورٹ فراہم کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کو بتایاگیا ہے کہ تین سال کے دوران ملک کو پائیدار ومستحکم ترقی کی راہ پرگامزن کردیا جائیگا اور ملکی مالیاتی خسارہ کم کرکے چار فیصد تک لایا جائیگا،ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا جائیگا۔



رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری کیلیے نجکاری بھی کی جاسکتی ہے۔محصولات میں بہتری لائی جائیگی اور افراط زرکی شرح میں کمی لانے کیساتھ ٹیکس مراعات کے تمام ایس آر اوختم کیے جائیںگے،سب کیلیے یکساں ٹیکس نظام بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں