خریدوفروخت کاعمل قانون کے مطابق مکمل کیا ڈی ایچ اے

ڈی ایچ اے میںنوے فیصد جائیداد کی ڈیولپمنٹ اور منتقلی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے. ذرائع

ڈی ایچ اے میںنوے فیصد جائیداد کی ڈیولپمنٹ اور منتقلی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے. ذرائع

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ ادارے میں خرید و فروخت کا عمل مکمل طور پر قانون اورقاعدے کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے میںنوے فیصد جائیداد کی ڈیولپمنٹ اور منتقلی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ ڈی ایچ اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تجویزکے مطابق نیسپاک ڈیولپمنٹ کے کام کا کسی بھی وقت جائزہ لے سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طے شدہ طریقہ کارکے تحت فروخت کی گئی اراضی کی 90 فیصد ڈیولپمنٹ اور منتقلی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

پلاٹ تعمیرکے لیے تیار ہیں اور ای او بی آئی سے حاصل کیے گئے فنڈز زمین کی خریداری اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کردییے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے حکام کے مطابق ای او بی آئی کو باقاعدہ طور پر الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جاچکے ہیں اور یہ ایک قانونی دستاویز ہے ۔
Load Next Story