شاہد کپور کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ

حادثے کے نتیجے میں فلم کریو میں شامل جنریٹر آپریٹر ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک January 25, 2019
مسوری میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ہوٹل میں موجود تھے جہاں حادثہ پیش آیا۔ فوٹوفائل

نامور اداکار شاہد کپور کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر فلم کی ٹیم کے ایک رکن کی موت واقع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور ان دنوں فلم ''کبیر سنگھ'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ اور ان کی فلم کے ٹیم ممبران مسوری میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ہوٹل میں موجود تھے جہاں حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والا فلم کی ٹیم کا رکن 35 سالہ رام کمار جنریٹر آپریٹر تھا اور شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہوٹل میں جنریٹر چیک کرنے گیا تھا کہ اچانک اس کے گلے میں موجود مفلر جنریٹر کے پنکھے کی زد میں آگیا اس نے مفلر کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ گلے کے گرد پھنس گیا ۔ بعد ازاں وہاں موجود دیگر افراد نے رام کمار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اورچل بسا۔

فلم پروڈیوسر، سینے اسٹوڈیو اور ٹی سیریز فلمز نے حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں رام کمار کی موت کا بےحد دکھ ہے ہماری ہمدردیاں رام کمار کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔