آرمی چیک پوسٹ چکدرہ 11 سال بعد پولیس کے حوالے

امن کا قیام پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، لیفٹننٹ کرنل محمد عامر


Numainda Express January 25, 2019
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تقلید رہا ہے، ڈی پی او دیر فوٹو: ایکسپریس

آرمی چیک پوسٹ چکدرہ 11 سال بعد پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

آرمی چیک پوسٹ چکدرہ کا انتظام پولیس کے حوالے کرنے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں پاک فوج کے افسران اور پولیس حکام کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی، جس میں پاک فوج چکدرہ بٹالین کے لیفٹننٹ کرنل محمد عامر نے ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر کو چیک پوسٹ حوالگی کا دستاویز دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج چکدرہ بٹالین کے لیفٹننٹ کرنل محمد عامر نے کہاہے کہ امن کا قیام پاک فوج کی اولین ترجیح ہے تاہم عوام کے تعاون کے بغیر یہ عمل ممکن نہیں، امن کے قیام کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، سانام ڈیم اور چکدرہ بائی پاس روڈ جیسے معاملات بھی دیکھیں گے اور شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر جو کچھ بس میں ہوا کریں گے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قیام امن کے لئے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ڈی پی او عارف شہباز وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی اور قابل تقلید رہا ہے، جس کے سبب دہشت گردی سے چھٹکارہ ملا ہے اور آج گیارہ سال بعد چیک پوسٹ کو لوئر دیر پالیس کے حوالے کیا گیا۔

لیفٹننٹ فاران رسول نے اس موقع پر پاک فوج کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چکدرہ بٹالین نے دیر لوئر، دیراپر، باجوڑ اور چترال کو جانے والی شاہراہ کے گیٹ وے چکدرہ چیک پوسٹ کے کنٹرول کی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھاتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جبکہ چیک پوسٹ پر باب دیر بناکر ٹریفک کے میکنزم کو مزید بہتر بنایا، باب دیر کاقیام اس امر کاثبوت ہے دیر کے عوام پرامن شہری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں