میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف بیان پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

علی ظفر کی درخواست پر لاہور کی سول عدالت نے میشا شفیع کو گلوکار کے خلاف میڈیا پر بیانات جاری کرنے سے روک دیا تھا

میشا شفیع نے اپنی پہلی ٹوئٹ کے بعد سے کوئی بیان نہیں دیا، وکیل، فوٹو: فائل

میشا شفیع کی وکیل نے میڈیا پر علی ظفر کے خلاف گلوکارہ کے بیان بازی پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکار علی ظفر کی درخواست پر لاہور کی سول عدالت نے میشا شفیع کو گلوکار کے خلاف میڈیا پر بیانات جاری کرنے سے روک دیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ میشا شفیع میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان جاری نہیں کرسکتی۔


یہ بھی پڑھیں: علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع

گلوکارہ میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میشا شفیع نے اپنی پہلی ٹوئٹ کے بعد سے کوئی بیان نہیں دیا اس کے باوجود ایسا فیصلہ دراصل ہتک عزت کے قانون کا نتیجہ ہے، عورت کو خاموش کروانے کےلیے لوگ قانون کو کسی بھی حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملتے ہی میشا شفیع کے وکلا اسے چیلنج کریں گے۔
Load Next Story