برطانوی خاتون ’’انویٹرو فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی‘‘ سے بچے کو جنم دینے والی دنیا کی پہلی ماں بن گئی

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے تحت حمل کے دوران ہزاروں تصاویر ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے تحت حمل کے دوران ہزاروں تصاویر ریکارڈ کی گئیں۔ فوٹو: فائل

برطانوی خاتون'' انویٹرو فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی'' سے بچے کو جنم دینے والی دنیا کی پہلی ماں بن گئی۔


عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 42سالہ کلینیکل سائکالوجسٹ روتھ کارٹر نے انویٹرو فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی سے بچے کو جنم دیکر اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچہ پیدا کرنے والی دنیا کی پہلی ماں کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ روتھ کارٹر نے لیور پول وومن اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے تحت حمل کے دوران ہزاروں تصاویر ریکارڈ کی گئیں۔ جس سے سائنسدانوں نے ایمبریو سیلز کی افزائش کا مشاہدہ کیا اور کامیاب حمل کی جانب اسے اچھا قدم ٹھہرایا۔

 
Load Next Story