صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر66900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر57356روپے ہوگئی


ویب ڈیسک January 25, 2019
فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی، فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالرکے اضافے سے1284 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعہ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور86روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر66900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر57356روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 870روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت8روپے57پیسے کی کمی سے 745روپے88پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں