شاہجہان کھیتران کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے الیکشن کمیشن

شاہ جہاں کیتھران کے مخالف امیدواروں نےالیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ سرکاری ملازم کس طرح انتخابات میں حصہ لےسکتا ہے


Numainda Express July 20, 2013
شاہ جہاں کیتھران کے مخالف امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ سرکاری ملازم کس طرح انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازم ہوتے ہوئے 11 مئی کے انتخابات میں حصہ لینے پر پی ٹی ڈی سی کے چیئرمین میرشاہ جہاں کھیتران کو گرفتار کرکے کمیشن میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

یہ حکم الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کودیا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے چیئرمین نے سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 17 سے انتخابات میں بطورآزاد امیدوار حصہ لیا تھا اور 5 ہزار 756 ووٹ حاصل کیے تھے۔ وہ انتخابات ہارگئے تھے ان کے مدمقابل جے یوآئی ف کے سردارعبدالرحمن کیتھران کامیاب قرار پائے تھے۔ شاہ جہاں کیتھران کے مخالف امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ سرکاری ملازم کس طرح انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ اس پرکمیشن نے کارروائی شروع کرتے ہوئے میرشاہ جہاں کیھتران کوکمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ 3 نوٹسزکے باوجودکمیشن کے سامنے پیش نہیں ہورہا تھا۔کمیشن نے جمعے کوآرڈرجاری کیاکہ میرشاہ جہاں کیھتران کوگرفتار کر کے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے اور جواب دے کہ اس نے سرکاری ملازم ہوتے ہوئے انتخابات میں حصہ کیوں لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔