امریکا نے عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی 20 سفارشات منظور کر لیں، ذرائع

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی 20 سفارشات منظور کر لیں، ذرائع . فوٹو: فائل

امریکا نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پرعافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو 2 معاہدوں کی پیشکش کی ہے ۔

معاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گی۔قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 15نکاتی ایجنڈا تیارکیا جا رہا ہے۔ امریکا سے معاہدے کیلیے وزارت داخلہ کی ٹاسک فورس نے بھی منظوری دیدی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات منظورکرلیںحتمی منظوری کے لیے سفارشات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔


ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی 20 سفارشات منظور کر لیں، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعدڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکا سے رابطہ کیا جائے گا۔دریں اثنا ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات پر عافیہ فیملی میں مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کوششوں کو سراہا اور خیر مقدم کیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story