ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے بسمہ معروف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے بسمہ معروف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز نداڈار، ثناء میر اور سدرا امین شامل ہیں۔


دوسری جانب دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ ون ڈے سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کے لیے بھی بسمہ معروف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرا سندھو، ندا ڈار، صبا نذیر، ثنامیر، سدرا امین، سدرا نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو کھیلے گی جب کہ ایک روزہ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو ہوں گے۔

 
Load Next Story