امام الحق تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے عالمی کرکٹر

امام الحق نے ایک روزہ کیریئر کے 19ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔


ویب ڈیسک January 25, 2019
ون ڈے میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ فخرزمان کے پاس ہے۔

لاہور: قومی ٹیم کے اپوننگ بلے باز امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے عالمی کرکٹر بن گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریئر کی 19ویں اننگز میں نہ صرف پانچویں سنچری اسکور کی بلکہ انہوں نے ون ڈے میچز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے عالمی کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔



ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والوں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخرزمان موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف اپنے 19ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے امام الحق دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی پاکستانی ہی موجود ہیں، بابراعظم نے 21 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ ویسٹ انڈیز کے سرووین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، جنوبی افریقا کے ڈی کوک اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ نے بھی 21 میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں