دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے پختونخوا کے 22 افراد کو نوٹس جاری

کل 47 افراد کے اثاثوں کی چھان بین کی، 25 کو مزید معلومات ملنے پر نوٹس جاری کریں گے۔


Numainda Express January 26, 2019
بیرون ملک بالخصوص دبئی میں اثاثہ جات کی تحقیقات کیلیے ٹیمیں تشکیل دیدیں، ایف آئی اے۔ فوٹو : فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دبئی میں خیبر پختونخوا کے رہائشیوں کے اثاثوں کا تعاقب، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے47 افراد کے نام سامنے آگئے۔

ایف آئی اے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے چھان بین کر رہی ہے جب کہ ذرائع کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کے رہائشیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 47 افراد میں سے 22 افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے پر مزید نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں