چینی باشندوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ لاؤنج گیٹ پر لیٹ کر احتجاج
دونوں کے پاس 6موبائل تھے کسٹمز کے ڈیوٹی طلب کرنے پر بگڑ گئے ،حکام نے اٹھاکر راستہ کھلوایا۔
نیواسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر چینی باشندوں نے موبائل فونز پر ڈیوٹی وصول کرنے پر انوکھا احتجاج کیا دونوں ایئرپورٹ لاؤنج کے ایگزٹ گیٹ پر لیٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق اوڑمچی چائنا سے آنے والی پرواز ایکس زیڈ6007 اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی تو دو چینی باشندوں زیفو لیان اور زین ٹو لی کو چھ موبائل فون رکھنے پر کسٹمز حکام نے روکا اور پالیسی کے مطابق دو موبائل فون چھوڑ کر دیگر چار پر 285 ڈالر ڈیوٹی عائد کی تو دنوں نے احتجاج شروع کردیا۔
کسٹمز حکام نے آگاہ کیا کہ ڈیوٹی ادا کیے بغیر موبائل فون نہیں چھوڑیں گے جس پر دونوں احتجاج کرتے ہوئے آرائیول لاؤنج کے ایگزٹ گیٹ کے سامنے لیٹ گئے جنہیں اے ایس ایف کے عملے نے بار بار تنبیہ کے بعد اٹھاکر گیٹ کلیئر کرایا۔
بعدازاں چائینز باشندوں کو لینے دیگر چائنیز آئے، ڈیوٹی ادا کی جسکے بعد وہ ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔