فریٹ ٹرین 75 کنٹینرز پر مشتمل کارگو لے کر لاہور کیلیے روانہ

1500ٹن درآمد و دیگر کارگو کی ترسیل کی جا رہی ہے جو 36 گھنٹوں میں لاہور پہنچے گی۔


Staff Reporter January 26, 2019
ریلوے کو شیڈولڈ فریٹ ٹرین کے ذریعے سالانہ 70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی، عاصم صدیقی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے اور میرین گروپ کی دوسری فریٹ ٹرین 75 کنٹینرز پر مشتمل کارگو لیکر لاہور کیلیے روانہ ہو گئی۔

کینٹ اسٹیشن کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرین گروپ کے سربراہ عاصم صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے پہلی فریٹ ٹرین کو زبردست پذیرائی ملی ہے اور ان کا ریلوے پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلی فریٹ ٹرین کے ذریعے ایک ماہ کے دوران 2300 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ریلوے کو شیڈولڈ فریٹ ٹرین کے ذریعے سالانہ 70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔

خیال رہے کہ فریٹ ٹرین کے ذریعے 1500ٹن درآمد ودیگرکارگو کی ترسیل کی جا رہی ہے جو 36 گھنٹوں میں لاہور پہنچے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔