پی آئی اے شعبہ کارگومیں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

کرپشن میں مبینہ طور پر پی آئی اے کارگو کے سپر وائزر سمیت دیگر عملہ ملوث نکلا.


Staff Reporter January 26, 2019
کرپشن میں مبینہ طور پر پی آئی اے کارگو کے سپر وائزر سمیت دیگر عملہ ملوث نکلا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

پی آئی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن میں مبینہ طور پر پی آئی اے کارگو کے سپر وائزر سمیت دیگر عملہ ملوث نکلا، جعلسازی انتہائی مہارت سے سامان بک کرا کر جعلی ایئرویز بل کے ذریعے کی گئی، سامان بک کر کے جہاز پر لوڈ کر دیا جاتا تھا اس کے بعد مبینہ طور پر بل منسوخ کر دیے جاتے تھے ۔

پی آئی اے انتظامیہ نے محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلسازی میں ملوث کارگوسپروائزر، سیکیورٹی اہلکار اور کیشئر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔