پی سی بی کے نگراں چیئرمین کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو اختیارات حاصل نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ
نجم سیٹھی ان کی جانب سے تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی غیر آئینی ہے، تفصیلی فیصلہ
ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو اختیارات حاصل نہیں اس لئے ان کی تشکیل کردہ سلیکشن کمیٹی بھی غیر قانونی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام نہیں نگراں چیئرمین ہیں، انہیں کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے اس لئے ان کی جانب سے تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی غیر آئینی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے چوہدری ذکا اشرف کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت کیا گیا لیکن درحقیقت یہ آئین انہوں نے اپنی خواہشات کے مطابق بنایا۔
عدالت نے پی سی بی کے آئین کی چار شقیں کالعدم قرار دیتے ہوئے 90 روز میں الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی نئے چیئرمین کا انتخاب کرانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کےلیے وہی شخص اہل ہوگا، جو سابق ٹیسٹ کرکٹر ہو، تعلیم کم از کم گریجویٹ اور جس کو انتظامی امور کا 5 سالہ تجربہ ہو۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک رکھا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کا انتظام چلانے کے لئے نجم سیٹھی کو عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔