شہر میں سردی کی لہر برقرار 2 سمتوں سے ہوائیں چلنے کے باعث خنکی بڑھ گئی

صبح کے وقت سمندری ہواؤں سے نمی کاتناسب بڑھا، دوپہرکوبلوچستان کی شمالی سمت کی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔


Staff Reporter January 26, 2019
صبح کے وقت سمندری ہواؤں سے نمی کاتناسب بڑھا، دوپہرکوبلوچستان کی شمالی سمت کی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: آئی این پی

شہر میں کئی دنوں سے جاری سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ جمعہ کے روز شہر میں 2 مختلف سمتوں کی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 76 فیصد جبکہ دن بھر 43 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صبح کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی 8 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں چلیں جبکہ سہ پہر کے بعد بلوچستان کی جانب سے شمال مشرقی ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، شمالی ہوائیں چلنے کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران مطلع خشک، رات میں سردی جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔