نادرا نے سیکڑوں اسپیشل افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کر دیے

خصوصی افراد کے شناختی کارڈ کی درخواستیں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے وصول کی گئی تھیں۔


Staff Reporter January 26, 2019
قومی شناختی کارڈ حادثاتی اورپیدائشی طورپر معذور ہونے والے افراد کو بھی بناکردیے گئے، ترجمان نادرا۔ فوٹو:فائل

نادرا نے قوت سماعت وگویائی،بینائی ،حادثاتی اور پیدائشی طورپر معذور 701 خصوصی افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کر دیے۔

ترجمان نادرا سندھ کے مطابق سندھ حکومت کے توسط سے خصوصی افراد کے قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے مہم لگ بھگ دوہفتے تک جاری رہی۔

سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے شناختی کارڈز کے لیے غیر سرکاری تنظیم ناؤ پی ڈی پی کا تعاون حاصل کیا جس کے دوران ون ونڈو آپریشن کے تحت نادراکی ٹیموں نے صوبائی وزرات صحت ، محکمہ سماجی بہبود سمیت دیگر اداروں نے ایک ہی جگہ پر معذور افرادکو قومی شناختی کارڈ کے حصول جبکہ درکار دستاویزات کے لیے تمام مراحل سرکیے جس کے دوران خصوصی افراد کو قومی شناختی کارڈ مفت میں فراہم کیے گئے۔

خصوصی افراد کے شناختی کارڈ کی درخواستیں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے وصول کی گئی تھیں ، قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے خصوصی افراد میں قوت سماعت و گویائی، بینائی سے محروم افراد شامل ہیں۔

ترجمان نادرا سندھ کے مطابق حادثاتی اور پیدائشی دونوں طرح کے معذور افراد کو قومی شناختی کارڈ ز جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔