شہباز احمد کے دل میں پھر ہاکی کی ’’خدمت‘‘ کا جذبہ جاگ اٹھا

صدر پی ایچ ایف نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انھیں ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کردی ہے۔


Sports Reporter January 26, 2019
صدر پی ایچ ایف نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انھیں ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کردی ہے۔ فوٹو: فائل

پی ایچ ایف کے مستعفی سیکریٹری شہباز احمدکے دل میں پھر ہاکی کی ''خدمت'' کا جذبہ جاگ اٹھا۔

مستعفی سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمدکے دل میں پھر ہاکی کی ''خدمت'' کا جذبہ جاگ اٹھا، وہ قومی کھیل کی ذمہ داری سنبھالنے پر تیارہوگئے ہیں جب کہ صدر پی ایچ ایف نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انھیں ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی ایچ کی طرف سے پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی معطلی اور چار سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پی ایچ ایف حکام کو چار فروری کوطلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔