منیشا کوئرالہ امریکا میں کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گی

نیویارک کی ایک تنظیم نے ستمبر میں ہونے والی کینسر آگاہی مہم میں حصہ لینے کے لئے بھارتی اداکارہ کو شرکت کی دعوت دی


APP July 20, 2013
منیشا خود بھی کینسر کے مرض میں مبتلا رہ چکی ہیں اور گزشتہ سال امریکا سے علاج مکمل کرانے کے بعد ممبئی میں ان دنوں اپنے گھرپر آرام کررہی ہیں، فوٹو:پبلسٹی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشاکوئرالہ امریکا میں کینسرآگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک امریکی تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستمبر میں ہونے والی کینسر آگاہی مہم میں حصہ لینے کے لئے بھارتی اداکارہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب منیشا نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی تنظیم کی دعوت پر کینسرآگاہی مہم کی واک میں حصہ لینے کے لئے امریکا جائیں گی۔


واضح رہے کہ منیشا جو خود بھی کینسر کے مرض میں مبتلا رہ چکی ہیں اور گزشتہ سال امریکا سے علاج مکمل کرانے کے بعد ممبئی میں ان دنوں اپنے گھرپر آرام کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں