اسلام آباد اورراولپنڈی میں موسلادھاربارش سے برساتی نالوں میں طغیانی
اسلام آبادمیں300ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ جڑواں شہروں کےبرساتی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیاہے
جڑواں شہروں میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے تاہم کئی مقامات پر بارش کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز وقفے وقفے سے جاری ہے، اسلام آباد میں اب تک 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے اس سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔
دوسری جانب شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں کے برساتی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے، نالوں کے کناروں پر آباد کچی بستیوں اور آبادیوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے،وفاقی دارالحکومت کی اکثر سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا ۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
راولپنڈی کے علاوہ پوٹھویار ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی رم جھم ہورہی ہے جس نے علاقے کے قدرتی حسن کو اور بھی نکھار دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات تک جاری رہے گا۔