امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد اب چپ ہوجاؤ اندازسوشل میڈیا پرمقبول

ہیش ٹیگ امام الحق پرون ڈے کرکٹ میں کم ترین میچز میں ہزاررنز کے اعزازپربات کم جبکہ ان کے انداز پر زیادہ بات کی جارہی ہے


Muhammad Yousuf Anjum January 26, 2019
ہیش ٹیگ امام الحق پرون ڈے کرکٹ میں کم ترین میچز میں ہزاررنز کے اعزازپربات کم جبکہ ان کے انداز پر زیادہ بات کی جارہی ہے : فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد" اب چپ ہوجاؤ " انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔

ہیش ٹیگ امام الحق پر ان کے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین میچز میں ہزاررنز کے اعزازپربات بہت کم جبکہ ان کے انداز کو زیادہ ڈسکس کیا جارہا ہے۔ امام کے حامیوں کے ساتھ مخالفین بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں شریک ہیں۔ امام کے ایک فین کا کہنا ہے کہ
" امام الحق ہے اسکا نام۔ جب تک ہم انضمام کا بھتیجا کہہ کر پکاریں گے تو ایسا ہی جواب ملے گا۔ ویلڈن امام قابلیت اور اہلیت کے بغیر اُنّیس اننگز میں 1000 رنز نہیں بنتے، جنوبی افریقہ میں 100 نہیں ہوتا، چار 50اور پانچ 100نہیں بنتے تنقید اس لیے نا کی جائے کہ انضمام کا بھتیجا ہے"

ایک صارف نے اپنی رائے میں جہاں امام الحق کو مبارک باد دی ہے وہاں وہ ہمیشہ کی طرح تنقید کرنے سے بھی باز نہیں آئے۔
موصوف لکھتے ہیں"ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری بنانے پر امام الحق کا جواب! مجھ پر تنقید کرنے والے میڈیا والے اب خاموش ہو جائیں، انضمام الحق کے بھتیجے کے لئے صرف اتنا ہی جواب ہے، سفارش کی جگہ قابلیت اور اہلیت پر قومی ٹیم میں آتے، تو آج یہ تصویر نہ کھنچوانا پڑتی۔ خیر سنچری پر مبارک باد

116 گیندوں پر ایک سو ایک رنز بنانے والے امام الحق کے بارے میں اس طرح کی رائے بھی سامنے آرہی ہے کہ وہ اپنے لیے کھیلے، ٹیم کے لیے کھیلتے تو کم بالز پر زیادہ رنز ہوتے۔ ایک صاحب کی رائے ہے کہ امام نے سنچری تو ضرور بنالی لیکن اس کے بعد جلد وکٹ گنوائی، اور وکٹ پر قیام کرتے تو زیادہ بہتر تھا۔ایک مداح کے مطابق بھائی شکریہ سنچری کا، وہ جو پرچی کہتے تھے، اب وہ خود پرچی ہوگئے ہیں۔

" اب چپ ہوجاؤ" اسٹائل پر تعریف اور تنقید کا یہ سلسلہ لگتا ہے کہ اب ختم نہیں ہوگا، جب جب امام الحق بیٹنگ کرنے آئیں گے، تب تب " اب چپ ہوجاؤ " انداز بھی لوگوں کو یاد آئے گا، وہ رنز کریں گے تو مخالفین کم اور مداح زیادہ بات کرتے نظر آئیں گے، اگر وہ جلد آوٹ ہوتے ہیں تو مخالفین انہیں اسی انداز میں مخاطب کرکے کہیں گے کہ " اب چپ ہوجاؤ "۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔