خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن 15شدت پسند ہلاک 4 اہلکارشہید

کارروائی کے دوران فورسز نے شدت پسندوں کے دوٹھکانے بھی تباہ کردیئے، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک July 20, 2013
خیبر ایجنسی اور ایف آر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ’’خیبر ٹو ‘‘ جاری ہے، فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی زاؤ خر متنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی اور ایف آر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ''خیبر ٹو '' جاری ہے، سرگرا اور شیرگرا کو شدت پسندوں سے کلیئر کرنے کے لئے فورسز کی پیش قدمی جاری تھی کہ وہاں روپوش شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 15عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 اہلکار شہید ہوگئے، کارروائی کے دوران فورسز نے شر پسندوں کے دوٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹیلی جنس حکام کے کہنا ہے کہ شدت پسند پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کرنے کے بعد ان ہی علاقوں میں روپوش ہو جاتے ہیں، جس کے باعث ان علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں