جنوبی افریقا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت اور بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیاہے


Sports Reporter January 26, 2019
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل وقاص مقصود کو ڈراپ جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔ فوٹوفائل

جنوبی افریقا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے۔

سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیاہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل وقاص مقصود کو ڈراپ کردیاگیاہے، جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے ۔

کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہین آفریدی ،عماد وسیم، اور محمد عامر جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ ٹور کے آخری مرحلےمیں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں