کم کپڑے اس لئے پہنتی ہوں کیوں کہ لوگ مجھے اس طرح دیکھنا پسند کرتے ہیں پونم پانڈے

پورن اسٹار سنی لیون کے ساتھ اپنا موازنہ پسند نہیں، مادھوری، کاجول اور ریکھا میری پسندیدہ اداکارائیں ہیں، پونم پانڈے


ویب ڈیسک July 20, 2013
مجھے اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’’نشہ‘‘ سے کافی توقعات وابستہ ہیں اورامید ہے کہ لوگوں کو بھی یہ پسند آئے گی، پونم پانڈے

بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ کم کپڑے پہن کر سماجی خدمت کر رہی ہیں کیونکہ لوگ انہیں ایسا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس سے محضوظ ہوتے ہیں۔

ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی پورن اسٹار سنی لیون کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں کیونکہ ریکھا، مادھوری ڈکشٹ اور کاجول ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں، میں مستقبل میں خود کو انہی تینوں اداکاراؤں کے ساتھ موازنہ کی فہرست میں شامل کرنا چاہوں گی۔

پونم پانڈے کی فلم "نشہ" 26 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی نئی فلم سے کافی توقعات وابستہ ہیں اور لوگوں کو بھی ان کی نئی فلم پسند آئے گی۔ انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیر کے لیے فلم کا ایم ایم ایس ریلیز کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں