بالی ووڈ کوئین کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا

شائقین اورتجزیہ نگاروں نے فلم’’منی کارنیکا‘‘ کو ملا جلا ردعمل دیاہے


ویب ڈیسک January 26, 2019
فلم ’’منی کارنیکا‘‘نے ریلیز کے پہلے روز صرف 8 کروڑ75 لاکھ کی کمائی کی ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی فلم ''منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی''کا ریلیز کے پہلے روز اچھا آغاز نہیں ہوا فلم نے پہلے روز صرف 8 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم''منی کارنیکا''کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ کنگنا فلم کو لے کر بہت پر جوش تھیں اورانہیں پوری امید تھی کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی، تاہم تقریباً 125 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف 8 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو ریلیز کے دوسرے دن اس سے ڈبل کمائی کرنی ہوگی اور تیسرے روز اس میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔



واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم کی تشہیر کے دوران خبروں میں جگہ بنانے کے لیے کئی بار جھوٹ بھی بولا کہ کرنی سینا کی جانب سے ان کی فلم پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کو تباہ کردیں گی۔ تاہم ان کی جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب کرنی سینا نے کہا انہیں فلم پر کوئی اعتراض نہیں اورنہ ہی انہوں نے کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سب کو تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت

اپنے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت سرخیوں کا حصہ تو بن گئیں تاہم شائقین کو زیادہ تعداد میں سینما تک کھینچ لانے میں ناکام رہیں۔ دوسری جانب شائقین اور تجزیہ نگاروں نے فلم کو ملا جلا ردعمل دیا ہے، بعض شائقین کا کہنا ہے کہ کنگنا نے فلم میں جھانسی کی رانی کا کردار بخوبی نبھایاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔