کراچیعیسیٰ نگری کے قریب دھماکا میونسپل کمشنر متانت علی خان زخمی محافظ جاں بحق

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جو جامعہ دارالقرآن کے احاطے میں کھڑی کی گئی تھی، پولیس

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، فوٹو : ایکسپریس نیوز

عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں میونسپل کمشنر متانت علی خان سمیت 4 افراد زخمی جبکہ ان کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میونسپل ایڈمنسٹریٹر متانت علی خان اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ گلشن اقبال سیکٹر 13 ڈی پر عیسٰی نگری قبرستان کے قریب ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں میونسپل کمشنر متانت علی خان، ڈرائیور اور ان کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ان کی گاڑی اور قریب موجود ایک رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متانت علی خان کا زخمی گارڈ دم توڑ گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جو قریب واقع مسجد اور مدرسے کے احاطے میں کھڑی کی گئی تھی۔ کارروائی کا مقصد کالعدم تنظیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کا بدلہ لینا ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میونسپل کمشنر متانت علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حملہ بلال شیخ پر کئے گئے حملے کی طرز کا تھا۔
Load Next Story