کراچی میں پٹیل پاڑہ کے قریب گھر میں دھماکا 3 افراد ہلاک ایک زخمی

دھماکا گھر میں بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے،پولیس


ویب ڈیسک July 20, 2013
دھماکے کی جگہ پر میں بڑی مقدار میں بارودی مواد اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: پٹیل پاڑہ کے قریب گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹیل پاڑہ میں واقع ایک رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں افطار کے وقت دھماکا ہوگیا، جس نتیجے میں وہاں موجود 3 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جھلسے ہوئے شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ مکان ایک پولیس کانسٹیبل منصور شاہ کی ملکیت ہے اور چند روز قبل ہی اسے مطیع اللہ نامی شخص نے کرایے پر لیا تھا، پولیس نے اسپتال میں زیر علاج عمران نامی زخمی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں