پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈلخواجہ برادران کےجسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع

خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 26, 2019
نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں دوبارہ پیش کیا،سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

خواجہ برادران کے وکلا نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست کے خلاف دلائل دیئے تاہم فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ فاضل جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں