وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے صوبائی وزیر عاطف خان

سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک January 26, 2019
وفاقی حکومت بجلی میں خیبر پختونخوا کے لئے مختص کوٹے کی فراہمی یقینی بنائے، عاطف خان :فوٹو:فائل

پی ٹی آئی خیبرپختون خواہ کے سینئر وزیرعاطف خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کے سینئر وزیر عاطف خان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور سپلائی لائن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیرعاطف خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے، کم وولٹیج کی وجہ سے بھی صوبے کے عوام پریشان ہیں، وفاقی حکومت بجلی میں خیبر پختونخوا کے لئے مختص کوٹے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے صوبائی وزیر عاطف خان کو صوبے میں بجلی سے متعلق تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں