مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر لڑوانا چاہتے ہیں شاہ محمود قریشی

ہم نیک نیتی سے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں، لیکن فسادی ہمیں تقسیم کرنے کے چکر میں ہیں، وزیرِ خارجہ


ویب ڈیسک January 26, 2019
معاشی سفارتکار ی سے پاکستان کو اوپراٹھا رہے ہیں، وزیرخارجہ: فوٹو:فائل

COLOMBO: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر لڑوانا چاہتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودیہ کو منایا جو اب ہمیں 3ارب ڈالر کا ادھار تیل دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں، آئندہ ماہ سعودی حکمران پاکستان آرہے ہیں، اور وہ پاکستان میں 14 سو ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے، عرب امارات سے بھی 3 ارب ڈالرز لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی سفارتکار ی سے پاکستان کو اوپراٹھا رہے ہیں، قطر کے امیر نے پاکستان میں ہاوسنگ زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، اور قطر آئندہ ہندوستان کی بجائے پاکستانی چاول سبزیاں پھل ودیگر اجناس خریدے گا۔ سابق حکمرانوں نے میٹرو اور اورنج لائن میں اربوں لگا دئیے لیکن ہم ان سے انڈسٹریل زونز روزگار اور ملک کی ترقی کے منصوبے لینے میں کامیاب ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علیحدہ صوبے کے قیام کے لئے جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا ہے، لیکن مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر ہمیں آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں، ہم نیک نیتی سے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں، لیکن فسادی ہمیں تقسیم کرنے کے چکر میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں