پی ایس ایل 4 ظہیرعباس دوسرے برس بھی پشاور زلمی کے صدر برقرار

پشاور زلمی کا ظہیر عباس سے منسلک رہنا ہماری پوری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے، چیئرمین جاوید آفریدی


Sports Reporter January 27, 2019
پشاور زلمی کا ظہیر عباس سے منسلک رہنا ہماری پوری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے، چیئرمین جاوید آفریدی۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل سیزن 2 کی چیمپئن پشاور زلمی نے مسلسل دوسرے سال ایشین بریڈ مین اور سابق قومی کپتان ظہیرعباس کو اپنا صدر مقررکردیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ظہیرعباس دنیائے کرکٹ کا بڑا اورمعتبر نام ہیں، پشاور زلمی کا ظہیر عباس سے منسلک رہنا ہماری پوری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے۔پوری امید ہے کہ پی ایس ایل تھری کی طرح سیزن فور میں بھی ٹیم پشاور زلمی ظہیر عباس کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور مزید اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے بھی ظہیر عباس کوپھر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں ایشین بریڈمین کی موجودگی سے مزید اعتماد ملے گا۔

سابق کپتان ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے پاکستان کے واحد کرکٹرہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں 5062 اور ون ڈے کرکٹ میں 2572رنز بنانے والے ظہیرعباس کو آئی سی سی کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں